ہوم   > پاکستان

اسلام آباد کےچالاک ڈاکو پولیس کےہتھے چڑھ گئے

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں شہریوں کے لیے پریشان کن

اسلام آباد میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں شہریوں کے لیے پریشان کن ہیں۔ سی آئی اے پولیس نے لٹیروں کے زیرِ زمین ٹھکانوں پر چھاپہ مار کرشہرکے کئی علاقوں میں وارداتیں کرنے والے مبینہ ملزمان عمران خان اور محمد قیصر کو گرفتار کرکےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

اسلام آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں زوروں پر ہیں۔ شہر میں سیوریج کا زیر زمین جال چور لٹیروں کی ڈھال ہے۔اس کی پولیس حکام نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ڈی ایس پی حاکم خان نے بتایا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان نالوں کے ذریعے بھی فرار ہوجاتے ہیں۔ واردات کے بعد اگر ان کے ہاتھ مال لگ جائے تو وہ اندر چھپے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی حاکم خان نے مزید بتایا کہ مبینہ ملزمان کا تعلق افغانستان کے شاڑھی قبیلے سے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube