ہوم   > پاکستان

کوئٹہ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، شہر میں ہڑتال

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں گزشتہ روز کے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واقع کےخلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق شارع اقبال پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اور خود کش حملہ آور کے اعضاء فرانزک ٹیسٹ کےلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ خود کش دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا تھا۔

پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہر کی تمام چھوٹی بڑی دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن کی میتیں گزشتہ روز ہی ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھیں جبکہ متعدد زخمی اب بھی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube