ہوم   > پاکستان

راولپنڈی: بچوں کے اغواء میں ملوث میاں بیوی گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پولیس نے مغوی بچہ بازیاب کرالیا

راولپنڈی ميں نومولود بچوں کو اغواء کرنیوالے گروہ میں شامل میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے بچوں کو اغواء کرتے تھے، 6 فروری کو اغواء کیا گیا بچہ بھی بازياب کرالیا گیا۔

راولپنڈی میں نومولود بچوں کو اغواء کرنیوالے 3 رکنی گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میاں بیوی خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہیں، جنہوں نے اسی ماہ 3 دن کا ایک بچہ اغواء کیا تھا۔

پولیس کے مطابق 3 فروری کو ڈھوک عالم شیر کے رہائشی شاہد الوراء کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، پڑوس خاتون نے گھر آکر خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کیا اور بچے کو طبی معائنے کے بہانے اسپتال لے گئی مگر واپس نہ آئی۔

مغوی بچے کے والد نے بتایا کہ خاتون جلد بچہ واپس لانے کا کہہ کر گئی تھی، اس کے نہ آنے پر ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔

ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار محمد آصف یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مغوی کے والدين کی شکايت پر پوليس نے کارروائی کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغواء کار میاں بیوی کو گرفتار کرکے مغوی بچہ بھی بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء میں تین رکنی گینگ ملوث ہے، جس کی تیسری خاتون رکن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس نے ملزم کا جسمانی اور اس کی بیوی کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا، گینگ میں شامل دوسری ملزمہ کی گرفتاری کيلئے نادرا سے مدد حاصل کرلی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
RAWALPINDI, KIDNAPPING, CHILDREN, POLICE, KIDNAPPER ARREST, INFANT, HOSPITAL, PUNJAB, CRIME,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube