ہوم   > پاکستان

پرویز رشید کا آرمی ایکٹ پر ووٹ نہ دینے کااعتراف

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago

عمران خان جا نہیں رہے، جاچکے ہیں، ن لیگی سینیٹر

مسلم ليگ نون کے سينئر رہنماء پرويز رشيد کہتے ہيں کہ سياست آج بھی نواز شريف کے گرد گھوم رہی ہے، وہ خاموش نہيں، ان کی سياست آج بھی بول رہی ہے، آرمی ايکٹ کی حمایت میں ووٹ نہ دينے پر پارٹی پوچھے گی تو بتاؤں گا۔

نمائندہ سماء نعيم اشرف بٹ سے خصوصی انٹرويو ميں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینیٹر پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان جا نہيں رہے بلکہ جا چکے ہيں، حکومت کی طبعی موت ہوچکی، صرف ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینا باقی ہے، جب بدبو آئے گی تو اتحادی ايسے بھاگيں گے جيسے لوگ کورونا وائرس سے بھاگ رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ سياست آج بھی نواز شريف کے گرد گھوم رہی ہے، نواز شريف کی سياست آج بھی بول رہی ہے، وہ خاموش ہیں تو سیاست ان کے گرد کیون گھوم رہی ہے؟۔

سینیٹر پرویز رشید نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پر پارٹی پوچھے گی تو بتاؤں گا، ووٹ نہ دینا ذاتی فیصلہ تھا، ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت کو سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنا پڑی تھی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت پارلیمنٹ کی تقریباً تمام جماعتوں نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سياست کروٹ بدل رہی ہے، نہيں چاہتا پارٹی ميں بحث شروع ہو، کچھ کہا تو پارٹی کو نقصان اور مخالفين کو خوشی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PERVAIZ RASHID, PERVEZ RASHID, PMLN, PTIM IMRAN KHAN, ARMY ACT, COAS, GENERAL QAMAR JAVED BAJWA, NAWAZ SHARIF
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube