ہوم   > پاکستان

کراچی پورٹ سےگیس کااخراج نہیں ہوا،چیئرمین کےپی ٹی

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ایسا ہوتا تو پورٹ ورکرز پہلے متاثر ہوتے

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر نے  پورٹ کے متعلق تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا اور کہا کہ اگر کچھ ہوتا تو پورٹ پر کام کرنے والے پہلے متاثر ہوتے،تمام برتھ پرنارمل طریقے سے کام جاری ہے۔ انھوں نے  مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کے پی ٹی کی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تحقیقاتی رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئینگے، جوڈیشنل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کے پی ٹی  جمیل اختر نے کہا کہ میڈیا پرجوخبریں اور ویڈیو گردش کررہی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ پرمعمول کے ساتھ کام جاری ہے،کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ تمام برتھ اورٹرمینل آئل ایریا کو چیک کیا گیا،کہیں کوئی لیکیج نہیں ہے،پاکستان نیوی ٹیم نے سیمپل حاصل کرلئے ہیں،جلد رپورٹ سامنے لائی جائے گی۔

چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ پورٹ پرہونےوالےواقعہ پر کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،اس واقعےمیں کہیں بھی کے پی ٹی ملوث ہوئی تو ہم اسے تسلیم کرتے ہوئے مکمل ذمہ داری قبول کرینگے۔ انھوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube