ہوم   > پاکستان

اعلیٰ معیارکی جدیدتکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے،عثمان ڈار

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنرمند پاکستان پروگرام کے جدید شعبوں میں کلاسز کا اجراء شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں کامیاب طلباء کو6 مہینوں کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اعلی معیار کی جدید تکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پیر کو معاون خصوصی عثمان ڈار نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ نہ بڑھنے کی وجہ ہنرمند نہ ہونا ہے، کامیاب نوجوان ایک تحریک اورعمران خان کا وژن ہے، نوجوانوں کو قرض کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ ایکڈیمیا،انٹرن شپ پروگرام  شروع کیا، ہائی اینڈ ٹیکنیکل پورٹل شروع کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے، کامیابی جدوجہد کا نام ہے شارٹ کٹ نہیں اپنانا چاہیئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان ہنر مند جوان پسندیدہ موضوع  ہے،ایک تحریک کے طور پر اس کو لے کر چلوں گا۔نوجوانوں پراعتماد کرکےان کو 5 لاکھ روپے کا قرضہ مل رہا ہے، پہلی 10 لاکھ ایپلیکشن کو فائنل کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس میں انڈسٹری ایکڈیمیا لنک کیا جائے گا،نرسنگ کا پروگرام بھی شروع ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ٹیکنلوجیکل پورٹل شروع کیا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئی،عوام کا پیسہ ان پر ہی انویسٹ کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube