ہوم   > پاکستان

کیماڑی واقعہ:افواہوں اورقیاس آرائیوں سےگریزکریں،علی زیدی

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ حالات اب قابو میں ہیں، لوگ افواہوں اور قياس آرائيوں سے گريز کريں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں اور قياس آرائيوں سے گريز کريں، اگر جہاز سے گيس ليکج ہوتی تو ڈاک پر یا جہاز پر موجود لوگ متاثر ہوتے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، جيسے ہی رپورٹ سامنے آئے گی سب کو آگاہ کرديںگے۔

اس موقع پر علی حیدر زیدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حالات اب قابو میں ہیں، نیو کليئر بائیو لاجیکل اینڈ کيمیکل کنٹرول ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں، یہ ٹیم زہریلی گیس سے متعلق مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ “این بی سی ڈی” کی ٹیم میں پاک بحریہ کے حکام بھی شامل ہیں۔ این بی سی ڈی کی ٹیم گیس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

متاثرین سے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بتانا چاہتا ہوں کہ پراسرار گیس سے متاثرہ 100 افراد کو گزشتہ روز اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسجارچ کردیا گیا، تاہم 2 افراد اب بھی آئی سی یو میں ہیں، جب کہ صورت حال کی مکمل نگرانی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube