ہوم   > پاکستان

کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس سے 5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کے علاقے کيماڑی ميں پراسرار گيس پھيلنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، درجنوں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوليس کے مطابق کيميکل سے بھرا جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہوا، آف لوڈ کرنے کيلئے ڈکس کھولی گئیں تو گيس پھيل گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کیلئے جناح اور عباسی اسپتال میں انتظامات کی ہدایت کردی۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس پھیلنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، وائس چیئرمین یو سی کے مطابق درجنوں متاثرہ افراد کو کیماڑی کے اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرین کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی۔

پوليس کا کہنا ہے کہ کيميکل سے بھرا جہاز پورٹ پر لنگر انداز ہوا، آف لوڈ کرنے کيلئے ڈکس کھولی گئيں تو گيس پھيل گئی، جس سے 70 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

سماجی رہنما فيصل ایدھی نے زہریلی گیس سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پورٹ ایریا میں زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے، اب تک 60 سے 70 افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کا نوٹس لے لیا، ڈی سی اور ایس ایس پی کو عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ جناح اور عباسی شہید اسپتال میں متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا بھی حکم دیدیا۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو کیماڑی پورٹ کے قریب زہریلی گیس کو ختم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

وفاقی وزير برائے بحری امور علی زيدی کا کہنا ہے کہ کيميکل سے بھرا جہاز پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا، گيس کيسے پھیلی اس کی تحقيقات کررہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
KARACHI, TOXIC GAS, 5 KILLED, DOZEN EFFECTED, POLICE, CM, MURAD ALI SHAH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube