ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کو سپردخاک کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات اور شہریوں کی شرکت

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں گورنر سندھ و پنجاب، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل نعیم الحق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ تقریباً دو سال سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد عائشہ میں ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، علیم خان، خرم شیر زمان، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئے، نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کل (پیر کو) وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، تقريب ميں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء، مشیران اور پارٹی عہدیدار شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تقريب ميں مرحوم نعیم الحق کے خاندان کے افراد بھی موجود ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
PTI

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, NAEEM UL HAQUE, PTI, IMRAN KHAN, FUNERAL, KARACHI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube