Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

قسم کھاتاہوں شہبازشریف نےکبھی کرپشن نہیں کی،راناثنا

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فردوس عاشق اعوان پر بھی تنقید

مسلم ليگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحريک انصاف ن ليگ کے منصوبوں کو اپنا نام دے کر پيش کر رہی ہے۔ انہوں نے قسم اٹھا کر کہا کہ شہباز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ نیب کی بدترین انتقامی کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ن ليگ کے منصوبوں کو تحريک انصاف اپنا نام دے رہی ہے، انصاف صحت کارڈ وہی ہے جو ن ليگ نے شروع کيا تھا، سیف سٹی منصوبہ ديکھ کر وزيرعظم حيران ہوئے اور وزيراعلی کو ڈانٹا، عمران خان نے بزادر کو کہا اس منصوبے کی تشہير کيوں نہيں کرتے۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں شہباز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، نیب کی بدترین انتقامی کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں۔

ایک سوال کے موقع پر سینیر رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں میگا پروجیکٹ میں 682 ارب روپے کی بچت کی، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ ن صرف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی بلکہ قیادت کرے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان باتوں کا جواب دینے کی بجائے ٹی ٹی کرتی ہیں، وہ محترم خاتون ہیں ان کو ایسے بدتمیزی زیب نہیں دیتی۔

WhatsApp FaceBook
PTI

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube