ہوم   > پاکستان

نعیم الحق کی وفات،پی ٹی آئی کا3روزہ سوگ کااعلان

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی نائب صدر اور مرکزی سیکریٹریٹ کے منتظم زاہد حسین کاظمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زاہد حسین کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر نعیم الحق کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ نعیم الحق کی پارٹی اور ملک کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کیلئے کھلا رہے گا، جہاں مرکزی قائدین بھی موجود ہونگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube