ہوم   > پاکستان

نعیم الحق کی تدفین آج اتوار کو کراچی میں ہوگی

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سینیر سیاست دان نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا اور تدفین اتوار کے روز کراچی میں ہوگی۔

تحريک انصاف کے سينیر رہنما اور وزيراعظم کے معاون خصوصی نعيم الحق ہفتہ کے روز کراچی کے نجی اسپتال ميں انتقال کر گئے تھے۔ وہ بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں 2 روز قبل اسپتال منتقل کيا گيا تھا۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ آج اتوار بعد نماز عصر مسجد عائشہ ڈيفنس کراچی میں ادا کی جائيگی، جب کہ ان کی تدفين گزری قبرستان ميں کی جائيگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے۔ وہ سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نعیم الحق کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے غم زدہ اہل خانہ کو ہمت دے۔

ديرينہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعيم الحق آخری وقت تک پارٹی امور ميں شامل رہے۔ اُن کے انتقال نے ناقابل تلافی خلاء پيدا کر ديا ہے۔ جب تک ہمت رہی وہ کابينہ اجلاسوں ميں شريک رہے۔

وزيراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نعيم الحق 23 سالہ جدوجہد ميں ساتھ رہے، آخری 2 سال نعيم الحق کو کينسر سے لڑتے ديکھا، پرانے دوست کے انتقال پر شديد صدمہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube