Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 6 months ago

قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اپنے 4 روزہ دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد آمد پر سیکریٹری جنرل عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

کانفرنس میں افغان، ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی پیس کیپرز سے ملیں گے اور اس حوالے سے ایک تصویری نمائش بھی دیکھیں گے۔

انتونیو گوتریس 18 فروری کو لاہور اور گردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے، جہاں وہ تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کریں گے۔ لاہور میں اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور لاہور میں انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube