ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق انتقال کرگئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ نعیم الحق نے کینسر کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، اپنے دوست اور پرانے ساتھی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ ان کی مغفرت فرمائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے دیرینہ دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 23 سالہ سفر میں ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، میں نے انہیں گزشتہ دو سال سے کینسر کیخلاف بہادری سے لڑتے دیکھا، پارٹی میں ان کا خلاء پر ہونا انتہائی مشکل ہے۔

نعیم الحق عمران خان کے پرانے دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ایک تھے،  وہ 11 جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آج پی ٹی آئی ورکرز کیلئے انتہائی افسوسناک دن ہے، پاکستان تحریک انصاف عظیم محسن سے محروم ہوگئی، نعیم الحق پارٹی کیلئے عظیم سرمایہ تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
NAEEM UL HAQUE, PTI, IMRAN KHAN, PM, CH FAWAD HUSSAIN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube