ہوم   > پاکستان

منظور پشتین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی مگر ایک مقدمہ میں ریلیز آرڈر جاری نہ ہونے کے باعث جیل سے رہائی پیر تک موخر ہوگئی ہے۔

منظور پشتین کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف تقاریر کے الزامات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں 6 مقدمات درج تھے جس میں انہیں 27 جنوری کو پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے افراد پر بھی پولیس نے دھاوا بول کر 22 مظاہرین کو گرفتار کرکے بغاوت کے مقدمات درج کیے مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

منظور پشتین کے وکیل اسد عزیز نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ 3 مقدمات میں گزشتہ دنوں ضمانت ہوچکی تھی جبکہ 3 مقدمات میں آج بروز ہفتہ ضمانت منظور ہوگئی۔ دو مقدمات میں ریلیز آرڈر بھی جاری ہوچکا مگر ٹانک کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمہ میں ضمانتی مچلکوں میں تکنیکی مسائل کے باعث ریلیز آرڈر جاری نہ ہوسکا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ایک مقدمہ کے ریلیز آرڈر جاری نہ ہونے کے باعث منظور پشتین کی جیل سے رہائی پیر تک ممکن نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube