Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری فائرنگ سے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago

نوشہرو فیروز ميں فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں، مقتولہ کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا۔

نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں ایم پی اے شہناز انصاری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، انہیں شدید زخمی حالت میں نوابشاہ کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں۔

شہناز انصاری پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن تھیں، وہ نوشہرو فیروز کی پی پی خواتین ونگ کی صدر بھی رہیں، مقتولہ خواتین کی مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن سندھ اسمبلی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پی پی کی مقامی رہنماء اپنی بہنوئی کے چہلم کے سلسلے میں دریا خان مری گئی تھیں، جہاں ان پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، اہم شخصیت کا قتل ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ زمینوں کے تنازع پر پیش آیا، پولیس نے دریا خان مری کے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری طور پر ڈی سی اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کرلی، ساتھ ہی ہدایت بھی کردی کہ حملہ آور کسی صورت فرار نہ ہونے پائیں۔

چيئرمين پیپلزپارٹی نے شہناز انصاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرديا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہناز انصاری کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور بہترين سياسی کارکن قرار ديا۔

انہوں نے کہا کہ قتل کی خبر سُن کر صدمے ميں ہوں، غم کی اس گھڑی ميں سوگوار خاندان کے ساتھ ہيں۔

پی پی رہنماء شہلا رضا نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہناز انصاری کے قتل کا نجی ٹی وی چینل سے پتہ چلا اور یہ میرے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری بہت اچھی سماجی کارکن اور سیاسی ورکر تھیں۔

آئی جی سندھ کليم امام نے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث ملزمان کيخلاف کارروائی اور لواحقين کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے ديا۔ انہوں نے ہدايت کی کہ تفتیش اور تحقیقات کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PPP, NAUSHEHRO FEROZ, SHEHNAZ ANSARI, MPA, SINDH ASSEMBLY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube