ہوم   > پاکستان

اسلام آبادکی معروف روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 1 week ago

جلد تعمیر مشکل کا شکار

اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے۔ 3 سال میں بھی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ سڑک کا جو حصہ بنا وہ ناقص میٹیریل کے باعث  افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

اسلام آباد کی ایمبسی روڈ کی تعمیر اگست 2017 میں شروع ہوئی۔ تکمیل کی مدت ایک سال تھی لیکن 2 کلومیٹر کا منصوبہ 3 سال بعد بھی نامکمل ہے۔

میٹیریل اتنا ناقص ہے کہ سڑک مکمل نہیں ہوئی اور جا بجا گڑھے پہلے پڑگئے۔ شہری کہتے ہیں کہ سی ڈی اے کی غفلت کا خمیازہ انھیں بھگتنا پڑرہا ہے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے اور سڑکیں اور شاہراہیں بنتی ہیں، ان کوچاہیے کہ ایک ہی دفعہ صحیح کرکے بنائیں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہو سکیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے درختوں کی بے دریغ کٹائی کی شکایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے اکتوبر2017 میں از خود نوٹس لیا جو جون 2018 اٹھارہ میں نمٹا بھی دیا گیا لیکن سی ڈٰی اے حکام آج بھی منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری دوسروں پر تھونپ رہے ہیں۔

ترجمان سی ڈی اے صفدر شاہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں جانے سے پہلے عوام کو چاہیے کہ عوامی مفاد کے جو پراجیکٹس ہیں ان میں کم سے کم مقدمہ بازی کی طرف جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube