Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزارت داخلہ نےسزاؤں کانیاڈرافٹ تیارکرلیا

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وزارت داخلہ نے جانوروں،زرعی زمین اورشرانگیزی میں سزاؤں کا نیا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے نئے ڈرافٹ میں سخت سزائیں تجویز کی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف جرائم کی سزاؤں کا نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ جانوروں کو ہلاک کرنے، زرعی زمین میں شرانگیزی اور گھر تباہ کرنے پر سزا ہوگی۔

ڈرافٹ کے مطابق زرعی پیداوارمیں شرانگیزی پربغیروارنٹ گرفتاری اور7 سال قید اور10 لاکھ جرمانہ ہوگا، جانور کو ہلاک کرنےزہردینےیامعزورکرنےپر5 سال سزا اور10 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔ہاتھی،اونٹ،گھوڑے کو نقصان پہنچانے پر5 سال جیل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ زرعی پیداوارکونقصان دینے پر7 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،کسی کے گھر کوتباہ کرنے اورشرانگیزی پرعمرقید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کہ سزا ہوگی۔

ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلااجازت کسی کے گھر میں داخلے پر بغیر وارنٹ گرفتاری اور 1 سال سزا یا 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube