ہوم   > پاکستان

وفاقی حکومت کاچین میں پھنسےطلبہ کےوالدین کواعتمادمیں لینےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago

وفاقی حکومت نے چین میں پھنسے طلباء کے والدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کے صوبے ووہان اور ہوبی میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔ والدین کو بچوں کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،زلفی بخاری اور ظفر مرزا والدین کو بریفنگ دیں گے۔ او پی ایف کے مطابق ایک ہزار پاکستانی طلبہ چین میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئے، پاکستانی سفارت خانے نے طلباء کیلئے سہولت ڈیسک قائم کردی ہے، صرف 4 پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور چاروں پاکستانی طلبہ صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو اسلام آباد ہائيکورٹ نے چين ميں پھنسے پاکستانی شہريوں کيلئے حکومت کو طلباء کے والدین سے رابطے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم ديا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube