Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور:شادی ہال کی دیوار گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago

دو مزدور زخمی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زیر تعمیرشادی ہال کی دیوارگرنے سے 4 مزدور جان بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

 لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں زیر تعمیرشادی ہال کی دیوار اس وقت گری جب بیسمنٹ کی کھدائی کی جارہی تھی۔ جائے حادثہ پر 6 مزدور کام کر رہے تھے جنہيں جان بچانےکے ليے بھاگنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جب دیوار گری تو شور مچ گیا اور کام کرنے والے مزدور نیچے دب گئے۔

ریسکیو 1122 نے ملبہ ہٹا کر مزدوروں کوباہرنکالا ليکن اس دوران چارمزدور جان بحق ہوچکے تھے۔

 ریسکیو آفیسر فاروق نے بتایا کہ زیرتعمیر عمارت کی کھدائی کے دوران کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت خضرحیات، عبدالرشید اور ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے بجھوا دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube