ہوم   > پاکستان

خون کےعطیات جمع کرنےکےلیےپارلیمنٹ ہاؤس میں کیمپ

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سالانہ ہدف ایک لاکھ عطیات اکٹھے کرنا ہے

انجمن ہلال احمرنے خون کےعطیات اکٹھے کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کیمپ لگایا۔ چیئرمین ہلال احمرابرار الحق کا کہنا تھا کہ سالانہ ہدف ایک لاکھ عطیات اکٹھے کرنا ہے،ہر شخص حصہ ڈالے تو ضرور کامیاب ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہلال احمر پاکستان نے خون کےعطیات جمع کرنےکیلئے کیمپ لگایا توسیاستدانوں سمیت مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والے افراد نے نیک کام میں حصہ ڈالا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی خون کا عطیہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے منتخب نمائندے  احساس رکھتے ہیں۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ جہاں بات انسانی خدمت کی ہو تمام پاکستانی متحد نظر آئیں گے۔ اپوزیشن ارکان نے بھی کارخیر میں حصہ ڈالنے والوں اورمنتظمین کے جذبے کو سراہا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں خون جمع کرنے کی یہ مہم چاروں صوبوں تک پھیلے گی تا کہ زیادہ سے زیادہ خون جمع کرکے قیمتی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube