ہوم   > پاکستان

ترک صدر نےدلیری سے کشمیریوں کی ترجمانی کی، اسپیکراسمبلی

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایسے حالات میں انتہائی دلیری اور بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی۔ مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف دینے پر ایوان، اہلِ کشمیر اور اہل پاکستان ترک صدر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جمعہ 14 فروری کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا، جس میں اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ 22 کروڑ غیور اور پُر عزم اہلِ پاکستان کا یہ منتخب اور نمائندہ ایوان آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج یہ ایک انتہائی اعزاز کا مقام ہے کہ میں ایوان کو ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت سے متعارف کرا رہا ہوں جو نا صرف اہلِ پاکستان کے سچے دوست اور قابل اعتماد بھائی ہیں بلکہ جو موجودہ اسلامی دنیا کے حقیقی رہنما اور دانشور ہیں۔

اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ آپ اُس عظیم ترک قوم کے نمائندہ ہیں جس سے مسلمانانِ برصغیر کی جذباتی وابستگی ہم دونوں کی مملکتوں کے قیام سے بھی پہلے کی داستان ہے۔ ہمارے اجداد پہلی جنگِ عظیم کے بعد ترکی کے مفادات پر آنے والی زد کےخلاف تحریکِ خلافت کے پرچم تلے متحد ہوئے اور ترکوں کے دفاع کو اپنا نصب العین بنا لیا۔

پاکستان سےمضبوط برادرانہ تعلقات دنيا کيلئےقابلِ رشک ہيں،رجب طيب

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہی تحریکِ خلافت تحریکِ پاکستان کا نقطہِ آغاز تھی کیونکہ قومی ہمیت اور وقار کا درس برصغیر کے مسلمانوں کو اِسی تحریک خلافت سے ملا جو بالآخر قیامِ پاکستان کی صورت میں دنیا کے سامنے آشکار ہوا۔ لہٰذا اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا کہ اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تاریخ مشترک ہے، ہمارا مذہب ایک ہے اور ہمارے ثقافتی و تہذیبی رشتے ہیں۔ آپ کا موجودہ دورہ پاکستان ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب دنیا میں جنگ اور بدامنی کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔ عالمی دہشتگردی کی ستائی مسلم آبادیوں کو اسلامو فوبیا جیسی حقارت آمیز مذہبی منافرت کا سامنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ گذشتہ سال اگست میں بھارت نے جس انداز سے خود اپنے ہی آئین کو پامال کر کے کشمیر کو اپنی نوآبادی میں تبدیل کیا، مہذب دنیا میں اِس کی مثال نہیں ملتی۔ مودی حکومت کے اِن ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ مظلوم کشمیری ہر طرح کے انسانی حقوق سے محروم کر دیے گئے ہیں بلکہ کشمیر نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے اس خطہ میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ فی زمانہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کا موجودہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا اور ہمارے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کی بھی نئی راہیں کھولے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube