ہوم   > پاکستان

پسندکی شادی کرنے پر بیٹی کوقتل کرنے والا باپ گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقہ بورے والا میں پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ نے قتل سے چند روز قبل اسی محلہ کے رہائشی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی۔

بورے والا کی نواحی آبادی بھٹہ یوسف آباد کی رہائشی 18 سالہ اقصیٰ نے 2 فروری کو اپنی مرضی سے اسی محلے کے رہائشی کامران نامی نوجوان سے شادی کرلی۔ اگلے ہی روز لڑکی کو پنچائیت نے اس شرط پر باپ کے حوالے کردیا تھا کہ وہ اس کی رخصتی 8 فروری کو کردے گا لیکن رخصتی کے روز ہی اس کے باپ نے اسکا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ آج ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب مقتولہ اقصیٰ کے شوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے مقدمہ میں مدعی بنا کر اس  انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube