Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کھیارہ گروپ سے تھا۔

سی ٹی ڈی اور پولیس خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے بگوانی گاؤں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں موجود مشتبہ افراد کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کاروائی میں مبینہ دو دہشت گرد مارے گٸے۔ دونوں شناخت وقار ظفر سکنہ آباد اور نوید سکنہ بستی درکھان سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان گزشتہ شب پولیس چیک پوسٹ پر حملے سمیت ماضی مین اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور حساس تنصیبات پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے وائرلیس سیٹ، کلاشنکوف اور دستی بم سمیت بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او واحد محمود کی قیادت میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube