ہوم   > پاکستان

لاہور: 14سالہ ملازمہ پر تشدد کے الزام میں خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاہور ڈيفنس ميں 14 سالہ گھريلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر پوليس نے مقدمہ درج کرکے مالکن کو گرفتار کرليا ہے۔

سندر کی رہائشی لڑکی ڈيفنس سی کے علاقے ميں عائشہ نامی خاتون کے گھر ملازمت کرتی تھی۔

ورثا نے الزام عائد کيا کہ مالکن بچی پر تشدد کرتی رہی اور 8 ماہ تک ملنے نہيں ديا گيا، جس کے بعد لڑکی کو سڑک پر چھوڑ ديا گيا۔ مالکن لڑکی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتی اور بال بھی کاٹ دیے۔

پوليس نے لڑکی کی والدہ کی مدعيت ميں مقدمہ درج کرکے مالکن عائشہ راشد کو گرفتار کرليا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کرا لیا ہے اور تحقيقات جاری ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Lahore, woman arrest, domestic worker torture, Defence area, police
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube