Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان، فائرنگ ودیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بلوچستان کےمختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات اور حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقہ حب کی جام کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ حب کے نواحی علاقے دریچہ میں پیٹرول پمپ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جنہیں پراسرار طور پر قتل کیا گیا۔

حب میں ہی ایک اور واقعہ میں 10 سالہ بچی کی لاش سیورج لائن سے برآمد کرلی گئی۔ بچی کی لاش کو سول اسپتال حب منتقل کرکے ورثاءکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ د

وسری جانب ڈام سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جس کی شناخت ماہی گیر حسن کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع سجاول سندھ کا رہائشی ہے۔ لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ ماہی گیر ڈام بندر کے سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران کشتی سے گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت عبدلاحد کے نام سے ہوئی۔

 بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

قلات کے علاقے بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube