ہوم   > پاکستان

نیب کے تفتیشی افسر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

احتساب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر ديے۔

اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کی مسلسل عدم حاضری پر نیب لاہور کے تفتیشی افسر کاشف رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے ڈی جی نیب کو تفتیشی افسر کو گرفتار کرکے 22 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر اہم کیسز میں عدالتوں سے تعاون نہیں کر رہے اور تفتیشی افسر کی غیرسنجیدگی سے میگا کرپشن اسکینڈلز برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔

اسٹیل ملز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین معین آفتاب اور دیگر ملزم نامزد ہیں۔ عدالت نے ملزمان کےخلاف گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
NAB court, non-bailable arrest warrant, investigation officer, steel mills corruption case
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube