Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھاکرنے پر 2 افراد کو قید

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج منیر احمد مری نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان امان اللہ اور سعد اللہ کو گزشتہ سال سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو ایک، ایک سال قید اور ایک، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

دونوں زیرحراست ملزمان کو سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیج دیاگیا۔

گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفر اقبال کو دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہونے اور غیر قانونی جائیداد رکھنے کے مقدمات میں فی کس 5 سال 6 ماہ کی سزا سنائی جو کہ مجموعی طور پر 11 سال بنتی ہے۔

دوسری جانب حافظ محمد سعید کے وکیل محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے کو ایف اے ٹی ایف کے دبائو کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید اور اس کے ساتھی کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیشرفت اور لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کی جانب قدم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube