Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

خانیوال میں ٹریفک حادثہ، ماں اور تین بچے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago

خانیوال میں موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے ماں اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔

حادثہ نواحی علاقہ پیروال کے قریب پیش آیا جس میں ایک ہی فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دنیا پور کا رہائشی عرفان مسیح اپنی فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی اپنے سسرال جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں اسکی موٹر سائیکل آگئی۔

جاں بحق خاتون کی شناخت بینش، بیٹی چندا، سحرش اور بیٹے ابرہیم کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ادارے نے زخمی عرفان کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

حادثہ کا سبب بننے والا ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Khanewal, accident, hospital, rescue
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube