Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اسٹیٹ بینک سے چینی کے اسٹاکس کی رپورٹ طلب

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے اسٹيٹ بینک آف پاکستان سے چینی کے اسٹاکس کی رپورٹ طلب کرلی۔

چيف جسٹس مامون الرشيد نے حکم جوڈيشل ايکٹوازم پينل کی چينی کے بحران کےخلاف درخواست پر جاری کيا۔

عدالت ميں شوگر ملز کے وکيل نے بتايا کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، جس پر چيف جسٹس نے استفسار کيا کہ پھر چينی کی قيمت بار بار کيوں بدل رہی ہے۔ شوگر ملز کے وکيل نے اس کی وجہ گنے کی کمی بتائی جس پر چيف جسٹس نے کہا کہ گنے کی کمی نہيں ہے۔

درخواست گزار کے وکيل نے الزام لگايا کہ چينی کا بحران مافيا کا پيدا کردہ ہے، اس ليے گنے کا ريٹ 240 روپے فی من بھی غلط بتايا جا رہا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے چینی کی برآمد پر پابندی اور اسٹيٹ بنک سے اسٹاک کی رپورٹ طلب کر لی۔

WhatsApp FaceBook
LHC

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LHC, state bank, sugar stocks, report summon, sugarcane
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube