ہوم   > پاکستان

نیب پرحکومت کااختیارنہیں ہے،فوادچوہدری

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago

، اپوزیشن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ ہمارے دور میں نہیں ہوئے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزيشن ليڈرپراربوں روپےکی کرپشن کےالزامات ہيں، يہ الزامات ہمارے لگائے ہوئے نہيں ہيں، يہ الزامات ن ليگ اور پيپلزپارٹی کے ايک دوسرے پر لگائے ہوئے ہيں، نیب پر حکومت کااختیارنہیں ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیربرائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی پی پی کے اراکین قومی اسمبلی کی گفتگو نامناسب ہے،مراد سعید پر ذاتی حملے کئے،جب بھی نیب بلاتی ہے تو حملے شروع ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پر پاکستان مسلم لیگ کی حکومت میں کیسز شروع ہوئے تھے، سال کا آغاز حکومت اور اپوزیشن کا بہت اچھا ہوا ہے، اپوزیشن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ ہمارے دور میں نہیں ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کا انتظامی کنٹرول ہمارے پاس نہیں ہے، نیب کے لوگ ہمارے دور میں نہیں لگے، جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہے، پانچ سال کسی اور کو بھی برداشت کرلیں، آپ کو بھی باری ملے گی۔

 انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پر سب سے پہلے بات میں نے کی تھی، ہمارے ایم این ایز انتظار کررہے تھے کہ کوئی پائیدار بات لے کر آئیں گے، اپوزیشن کی جانب سے معیشت پر کوئی سنجیدہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔

میڈیا سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کریں گے، ہمارے صحافی مشکلات کا شکار ہیں، روایتی میڈیا کی مشکلات بڑھ جائیں گی، سارے اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا پر چلے جائیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ میڈیا پر قدغن نہیں لگایا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
NAB

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube