ہوم   > پاکستان

پشاور میٹرک بورڈ نے طلباء کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کیو آر کوڈ میں ڈیٹا رکھا جائے گا

خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ میٹرک امتحانات میں شفافیت کےلیے پشاور بورڈ نے طلبا اور امتحانی عملہ کی حاضری کی جانچ کےلیے موبائل ايپ متعارف کرا دی۔

موبائل ایپ اسٹوڈنٹس اٹینڈنس اینڈ مانیٹرنگ کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے۔

امتحانی اور داخلہ فارم پر بچوں اور بچیوں کی تصاویر نمایاں نہیں ہوگی، بلکہ ایک کیو آر کوڈ ہوگا جس میں امیدواروں کا ڈیٹا موجود رہے گا۔

ایپ سے امتحانات کے دوران اساتذہ اور طلباء کی مانيٹرنگ ہوسکے گی جبکہ وائيوا کے نمبر بھی فوراً مل جائيں گے۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ پشاور بورڈ میں متعراف کروائی جانے والی ایپ کو جلد ہی صوبے کے دیگر بورڈز تک توسیع دی جائے گی۔

مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے نجی اور سرکاری اسکولوں کے تمام طلباء امتحانی مراکز سے متعلق بھی بروقت معلومات حاصل کرسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
Peshawar metric board, Khyber Pakhtunkwa, mobile aap, exams, education
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube