ہوم   > پاکستان

کراچی:بیٹا اوربیٹی نےماں کی لاش فریزرمیں محفوظ کرلی

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پولیس نے ۱۱سال پرانی لاش برامد کرلی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 کے ایک فلیٹ سے ایک خاتون کی 11سال پرانی لاش برامد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ماں کی لاش کو گھر میں محفوظ کرنے والے بیٹا اور بیٹی بھی انتقال کرچکے ہیں۔ بچوں کے انتقال کے بعد زکیہ بی بی کی لاش کی دیکھ بھال ان کا بھائی محبوب کررہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بھائی محبوب نے لاش کل رات پھینکی اور فرارہوگیا۔ ایس ایس پی ايسٹ کے مطابق محبوب کی عمر70سال ہے اور اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محبوب نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹا بیٹی نے ماں کی لاش محبت میں سنبھال کر رکھی تھی۔ تاہم پولیس کے مطابق یہ معاملہ قتل  کا بھی ہوسکتا ہے۔ پولیس نےمحبوب سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔

 ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ زکیہ کا فلیٹ بچوں کے مرنے کے بعد کافی عرصہ خالی پڑا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube