ہوم   > پاکستان

دھرنے کا راز فاش نہیں کرسکتا، پرویز الٰہی

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق راز فاش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راز امانت ہیں۔ خیانت نہیں کرسکتا۔ مولاناملیں گے تو پھررازفاش کرنے سے متعلق پوچھوں گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن کاکام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابہ کرنا ہے جبکہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے۔ حکومت اپناکام کرے تو اپوزیشن کی تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کے معاملات سلجھ چکے ہیں۔ نیک نیتی سے اتحاد کیا اور اس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اب کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرے۔ حکومت سے معاملات طے کیے تھے۔ کمیٹی تبدیل کرنےسے ابہام پیدا ہوا جو اب ختم ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان کے مابین متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں کیا باتیں ہوئیں وہ آج تک معلوم نہ ہوسکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube