Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بی ایم سی بحالی تحریک کا دھرنا، درجنوں افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago

 

کوئٹہ میں بی ایم سی بحالی تحریک کے شرکاء نے جی پی او چوک پر دھرنا دیا، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ملازمین اور طلباء نے مطالبات کی منظوری کیلئے جی پی او چوک پر دھرنا دیا، مظاہرین بولان میڈیکل یونیورسٹی کو پرانی حالت میں بحال کرنے، فیسوں میں کمی اور وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے طالبات کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے گرفتار مظاہرین کو بجلی گھر تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد طالبات نے پریس کلب پہنچ کر دوبارہ دھرنا دے دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
QUETTA, BALOCHISTAN, BMC, PROTEST, STUDENTS, TEACHERS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube