ہوم   > پاکستان

ایئرفورس کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پائلٹ زخمی

پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ زخمی جبکہ آبادی کو نقصان نہیں پہنچا۔

پی اے ایف رسپالپور بیس سے اڑان بھرنے والا تر بیتی طیارہ T 37  مردان کے علاقہ سری بہلول میں اچانک فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جاکر خود چھلانگ لگا دی جس سے پائلٹ ابوبکر زخمی ہوگیا جبکہ طیارہ کھیتوں میں گرنے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آبادی کو  نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی پائلٹ کو بنیادی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ائیر فورس عملے نے حادثے  کی جگہ کا معائنہ کیا اور تباہ شدہ جہاز کے پرزے اکٹھے کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube