Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

اسلام آبادپولیس متعلقہ ایس پی کی منظوری کےبغیرکہیں بھی چھاپہ نہیں مارسکےگی

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد پولیس متعلقہ ایس پی کی منظوری کے بغیر کہیں بھی چھاپہ نہیں مار سکے گی۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارراوئیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر اہم حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق چھاپہ مار پولیس پارٹی میں سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایس کے افسران و اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

تمام افسران و جوانوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کا ہونا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ناکوں پرموجود تمام جوان بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال بھی یقینی بنائیں،سیفٹی کٹ استعمال نہ کرنے والےاہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube