ہوم   > پاکستان

راولپنڈی:پولیس کی پتنگ فروشوں کےخلاف کارروائی،5 مبینہ ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago

راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرکے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی نیوٹاؤن کے حدود میں کی گئیں، پولیس نے 5 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 25 ہزار پتنگیں برآمد کیں، پتنگ فروش راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں رئیس احمد، محمد حذیفہ، اسامہ، اکرام اللہ، عمیر مقیم شامل ہیں، مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ائیر پورٹ روڈ سے ایک پتنگ فروش گرفتار کر لیا گیا تھا جس سے 1200 پتنگیں اور ڈور کی 20 چرخیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ مبینہ ملزم محمد جواد کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube