ہوم   > پاکستان

مراد سعید کا بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم اور حکومت کیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرزند زرداری نے آئندہ غیر مہذب گفتگو کی تو بات نہیں کرنے دیں گے۔ ساتھ ہی چیئرمین پیپلزپارٹی کو ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کو وارننگ دیتے ہوئے کہا سندھ کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، حادثاتی چیئرمین ہمیں جمہوریت سکھائے گا، ہمیں چھوٹا کہنے والوں، اپنی محنت سے یہاں پہنچے ہیں، وصیت یا پرچی لے کر سیاست میں نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخی مہنگائی، وزیراعظم نااہلی تسلیم کریں، بلاول

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وزیراعظم کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کی تو اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے۔ مراد سعید نے یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان گرے لسٹ میں پی ٹی آئی دور میں نہیں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر مواصلات کی تقریر شروع ہونے سے قبل ہی قومی اسمبلی سے باہر چلے گئے تاہم مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

WhatsApp FaceBook
PTI

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
MURAD SAEED, BILAWAL BHUTTO ZARDARI, PPP, PTI, IMRAN KHAN, ECONOMY, CHALLENGE, CORRUPTION, ASIF ZARDARI, FATF,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube