ہوم   > پاکستان

جہانگیر ترین کا 20ہزار ٹن چینی 67روپے کلو دینے کااعلان

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 4 months ago

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی کی قيمتيں نيچے لانے کیلئے شوگر ملز ايسوسی ايشن نے يوٹيليٹی اسٹورز کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی دينے کا فيصلہ کيا۔ ندیم ملک کے اصرار پر پی ٹی آئی رہنماء نے اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو دینے کا اعلان کردیا۔

سما کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگير ترين نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے ایک لاکھ ٹن چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ميزبان نديم ملک نے اصرار کیا کہ آپ بڑے لوگ ہیں چینی کی قیمت مزید کم کردیں، جس پر جہانگير ترين نے اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے کلو دينے کا اعلان کرديا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے اعتراف کیا کہ گندم کا بحران بدانتظامی کا نتیجہ ہے، بحران سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے پاسکو سے گندم اٹھائی، خیبرپختونخوا کا 60 فیصد آٹا پنجاب سے آتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگير ترين نے کہا کہ انہیں اتحاديوں کی کمیٹی سے نہيں نکالا گيا، میں ايک ہفتے کیلئے بيرون ملک گیا تھا، عمران خان کسی بھی کمیٹی کیلئے اراکین خود منتخب کرتے ہیں، ان کا میرے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کا سیاسی مستقبل حکومت کے ساتھ جڑا ہے، ق ليگ اور ايم کيو ايم سے تمام معاملات طے ہوچکے ہيں، کراچی ہمارا شہر ہے، اس کی ترقی کیلئے بڑا پیکیج ملنا چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کی واپسی سے پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ کے لیڈر نواز شریف ہیں، شہباز شریف نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PTI, IMRAN KHAN, SUGAR, UTILITY STORES, FLOUR, CRISIS, SAMAA, NADEEM MALIK LIVE, MQM, PMLQ, PMLN, PPP, SINDH, ECONOMY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube