ہوم   > پاکستان

امریکی خاتون محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئیں، رشتہ ازدواج سےمنسلک

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دونوں کی 4 سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی

امریکی خاتون سیالکوٹ کے ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچیں اور اسلام قبول کرکے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

نوجوان زوہیب بٹ نے اپنے تعلقات سے متعلق بتایا کہ 4 سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی۔ نوجوان کے مطابق 2 سال قبل ہماری منگنی ہوئی جس کے بعد فاطمہ دوبارہ امریکا چلی گئی تھی۔ دوبارہ واپسی پر شادی کا فیصلہ کیا۔

امریکی خاتون کا نام مرچری ڈولینی تھا جس کا نام بدل کر فاطمہ رکھا گیا۔ خاتون کی عمر 51 اور زوہیب کی عمر 25 سال ہے۔

فاطمہ نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں اور شادی بھی اپنی مرضی سے کی۔ یہ بھی کہا کہ انگریزی زبان کی وجہ سے دیگر افراد سے گفتگو میں دقت پیش آتی ہے۔

نکاح کی تقریب میں دولہن نے بادامی رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
US girl, Sialkot boy, fall in love, Pakistan, facebook friendship
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube