Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی کی تباہی میں سیاسی جماعتوں کااہم کردارہے،سراج قاسم تیلی

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago

جب کچھ اختیارميں نہیں تو بیٹھے کیوں ہو؟

ممتاز تاجر رہنما سراج قاسم تيلی نے سياسی جماعتوں کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے ديا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج قاسم تیلی نےايم کيوايم پر کڑی تنقيد کی اور ميئر کراچی کو کھری کھری سناديں۔

انھوں نے کہا کہ جب کچھ اختیارميں نہیں تو بیٹھے کیوں ہو؟ ایسےعہدیدار کو گھر چلے جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ سال 2013 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہوا اور جرائم ميں کمی آئی۔

ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ جرائم سے پیسہ بنانے والی یہی سیاسی جماعت تھی، کراچی والوں نے ایم کیوایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے کوئی کچھ نہیں کرتا،لوگ آتے تو کراچی کے بل بوتے پر ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کو خراب کرنے میں ایم کیوایم، پیپلزپارٹی اور اے این پی کا کردارہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube