ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ سے سرگودھا پہنچنے والی بارات خالی ہاتھ واپس

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

رپورٹ: نعیم خان

سیالکوٹ کا ایک جوان زیشان علی بارات لے کر اپنی ہونے والی شریک حیات کو ساتھ لے جانے جب سرگودھا پہنچا تو انہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ دلہن کے گھر پر کوئی موجود ہی نہ تھا۔

زیشان خوشیاں مناتے باراتیوں کے ہمراہ سرگودھا کے علاقے چٹھہ ٹاون اپنے ہونے والے سسرالیوں کے گھر پہنچے تو وہاں گھر کے تمام افراد غائب تھے اور بیرونی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔

دولہے اور باراتی کچھ دیر تو وہاں ہکا بکا کھڑے رہے پھر انہوں نے دلہن اور اس کے گھر والوں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر وہ یہ ماجرا لے کر متعلقہ تھانے چلے گئے اور اپنے ساتھ ہوئے دھوکے پر دولہن اور اسکے رشتہ داروں کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔

سیٹلائٹ ٹاون کے ماڈل پولیس اسٹیشن پہنچ کر زیشان علی نے بتایا کیا کہ ان کی ہونے والی دلہن اور اسکے گھر والوں نے ان سے ڈھائی لاکھ روپے نقد اور کپڑے بھی لیے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے دلہن والے ان سے پیسے کھاتے رہے اور ان کی والدہ سے بھی پیسے لیے۔ اب جب آج بارات لیکر پہنچے تو سب رفو چکر ہوگئے۔

ان کی والدہ نے کہا کہ وہ لوگ سیالکوٹ سے بارات لیکر آئے لیکن دلہن والوں کے گھر پر تالے لگے ہیں اور ان لوگوں کے فون بھی بند ہیں۔

پولیس نے دولہا کی درخواست پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Sargodha, Groom, bride, wedding, Sialkot, fraud
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube