ہوم   > پاکستان

کراچی:پہلی بیوی نےتیسری شادی کرنے والےکی درگت بنوادی

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 1 week ago

دلہاآصف سرکاری ملازم ہے

کراچی کے ایک شہری کو تیسری شادی کرنا بہت مہنگا پڑا۔ پہلی بيوي بچے کو لےکروليمے کی تقریب میں پہنچی جہاں معاملہ علم میں آنے کے بعد مہمانوں نے دلہے کی درگت بنادی۔

تیسری شادی کرنے والے آصف کی تقریب ولیمہ جاری تھی کہ پہلی بیوی نے ہال میں پہنچ کرپول کھول دیا۔ اہلیہ کا موقف تھا کہ مجھ سے حیدرآباد جانے کا کہہ کرغلط بیانی کی گئی۔

پہلی بیوی کے پہنچنے کے بعد جب مہمانوں نے آصف کو مارا تو پولیس اہلکاروں نے اسے لیجا کر قریبی تھانے میں ایس ایچ او کے کمرے میں بٹھادیا جہاں سے بھاگ کر وہ بس کے نیچے چھپا لیکن مہمانوں نے دوبارہ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ آصف کے کپڑے تک پھٹ گئے۔

پہلي بيوي نے الزام عائد کیا کہ آصف اردو يونيورسٹی کا ملازم اور ہيپاٹائٹس کا مريض ہے۔ شادی کر کے لڑکيوں کي زندگياں تباہ کر رہا ہے۔

مار کھانے والے آصف کا موقف ہے کہ تیسری شادی میرا قانونی حق ہے، پہلی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرواؤں گا۔

شادی ہال سے دلہا کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لیجانے والے اہلکاروں نے تھانے کا گیٹ بندکردیا۔ میڈیا نمائندوں کو بھی اندر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube