ہوم   > پاکستان

آصف زرداری پرفردِجرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ہے

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک مؤخر کردی ہے۔

منگل کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نےسماعت کریں گے۔ عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آج فرد جرم کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی، نیب کی جانب سے زین ملک کی پلی بارگین پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ہے۔عدالت نےتمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک مؤخر کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں،سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ڈاکٹر نے آصف زرداری کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نیب نے بلاول بھٹو کو پھر طلب کرلیا ہے،جس کیس میں بلاول کو طلب کیا ہے اس سے بلاول بھٹو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ نئےآرڈیننس کے تحت یہ کیس اس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جے وی اوپل کیس کا قومی خزانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس کیس میں بلاول نے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹوحکومت کیخلاف جب بات کرتے ہیں تو نیب طلبی کے نوٹس شروع ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب بلاول بھٹو کیخلاف کال اپ نوٹس واپس لیں،چیئرمین نیب ایک لائق آدمی ہے، امید ہے کہ وہ بلاول طلبی کا نوٹس واپس لیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube