ہوم   > پاکستان

صدر مملکت نے حکومتی بدانتظامی کا اعتراف کرلیا

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 4 months ago

صدر مملکت عارف علوی نے آٹے بحران پر حکومتی بدانتظامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتظامی مسئلہ تھا، امید ہے حکومت اس پر جلد قابو پالے گی، ہر حکومت میں مافیا ہوتی ہیں، حکومت کو نمٹنے کیلئے ہمت کرنا ہوگی، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر چکا ہوں۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں آج صدر مملکت عارف علوی مہمان تھے، انہوں نے کہا کہ جس وقت آٹا برآمد نہيں کرنا تھا، اُس وقت بيچ ديا گيا، اور جب قلت ہوئی تو منگوايا گيا، آٹے کا بحران انتظامیہ مسئلہ تھا، انہوں نے بدانتظامی کا اعتراف بھی کیا۔

انہوں نے حکومت ميں مافياز کی موجودگی بھی تسلیم کرلی، کہتے ہیں کہ مافياز ساری حکومتوں ميں موجود ہوتی ہيں، بحران ميں مافياز کو کنٹرول کرنے کا زيادہ موقع ہوتا ہے، حکومت کو مافیاز سے نمٹنے کیلئے ہمت کرنا ہوگی۔

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ کی مدتِ ملازمت ميں 3 سال کی توسیع کرچکا، پارليمنٹ سے ترميمی ايکٹ پاس ہونے کے بعد توسيع کی سمری پر دستخط کئے۔

ندیم ملک نے پوچھا کہ 3 سال توسيع کے بعد بھی ان کی عمر 62 سال ہوگی؟، جس پر صدر مملکت نے کہا کہ يہ سیاسی بحث ہے، اس پر میری کوئی رائے نہيں۔

ایک سوال کے جواب میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے رویے سے مایوس ہوں، کشمیری عوام مظلوم ہیں ان پر بے پناہ ظلم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی ہے، 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بے روزگار ہونا تشویشناک ہے، بجلی اور دیگر چیزوں سے سبسڈی ختم کرنے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات بڑھنے کا امکان زیادہ ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام میں 40 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں، حکومت مشکل وقت سے نکل جائے گی۔

سابق وزیراعظم سے متعلق عارف علوی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وعدہ کرکے گئے ہیں انہیں واپس آنا چاہئے، نواز شریف کا علاج مریم نواز کے بغیر بھی ممکن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پارلیمنٹ کے ہر سیشن پر عوام کا بہت پیسہ لگتا ہے، پارلیمنٹ کے اندر تمام جماعتوں کے ساتھ تعاون بڑھنا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PRESIDENT, ARIF ALVI, PAKISTAN, PTI, MAFIA, FLOUR CRISIS, SUGAR, ECONOMY, INFLATION, INDIA, COAS, QAMAR JAVED BAJWA, PPP, PMLN, NAWAZ SHARIF,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube