ہوم   > پاکستان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری، مزید 10شہری زخمی

SAMAA | and - Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بھارتی فوج نے ايک بار پھر ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، بلااشتعال فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی ميں بھارتی ميجر سميت 3 اہلکار زخمی اور ايک ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جند روٹ اور نکیال سیکٹرز پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کردی، بھارتی فوج نے جبر، سندھارا، سمبل گلی اور ڈبسی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا، فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 3 فوجی زخمی ہوگئے۔

مزید جانیے : لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ، ایک شہری شہید، خاتون زخمی

دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھما ديا گيا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیز اقدامات 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کا امن و سلامتی خطرے میں پڑ رہا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو اپنا کردار ادا کرنے کی آزادی دے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 8 فروری کو بھی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر گولہ باری کی تھی، جس میں ایک شخص شہید اور خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 4 فروری کو بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ISPR, PAKISTAN, INDIA, LOC, CEASEFIRE VIOLATION, UN, KASHMIR, IOK, BORDER CLASH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube