فوٹو: اے ایف پی
جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں اب تک 12 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان حمید اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات میں سے اب تک 87 ہزار 132 مکانات کا سروے ہوچکا ہے جن میں 33 سے ہزار 381 تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں اب تک 12 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید 925 گھرانوں کے چیکس ہمیں موصول ہوچکے ہیں جو جلد از جلد متاثرہ گھرانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 3 ہزار 452 تباہ شدہ مکانات کے گھرانوں کے سروے فارم ’’آر آر یو‘‘ بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ مزید 5 ہزار 575 گھرانوں کے سروے فارم پر کام جاری ہے جو اسی ہفتے آر آریو بھیج دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل سرویکئی کے 9 دیہاتوں کے سروے کےلیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہے جو 12 فروری سے سروے کا عمل شروع کریں گی۔
حمید اللہ خٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ پاک فوج اور عوام کے تعاون سے جنوبی وزیرستان کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ان کا حق دلوانے میں بھر پور کردار ادا کریگی۔