Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

اٹک:غیر قانونی شکار پر11افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago

محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکارکرنے والے 11 شکاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

اٹک کے محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے پر 11 ملزمان کو گرفتار کر کےدو گاڑیاں ضبط کرلیں۔

گرفتار ملزمان پر 1 لاکھ 39 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ان میں سے دو کے پاس سے غیرقانونی اسلحہ برامد ہونے پر بھی مقدمہ تھانہ اٹک خورد میں درج کروا دیا گیا۔

محکمہ کے مطابق برآمد ہونے والے نایاب تیتر مجسٹریٹ کے حکم پر جنگل میں چھوڑ دیئے گئے جبکہ ذبح شدہ تیتر نیلام کر دئے گئے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ اٹک میں آکر شکار کر رہے تھے۔ ان کا تعلق بااثر گھرانوں سے بتایاگیاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Wild life, Attock, Khyber Pakhtunkwa, hunters
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube