ہوم   > پاکستان

احسان اللہ احسان فرار ہوگئے، سیکیورٹی افسر کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : اے ایف پی

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان پاکستان کی حراست سے فرار ہوگئے، غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر سیکیورٹی افسر نے تصدیق کردی۔

اے ایف پی کے مطابق سینئر سیکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان حراست سے فرار ہوگئے، وہ دو سال سے زائد عرصہ سے زیر حراست تھے۔

احسان اللہ احسان نے چند روز قبل اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فورسز کی حراست سے فرار ہو کر ترکی پہنچ چکے ہیں۔

سینئر سیکیورٹی افسر نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ احسان اللہ احسان شدت پسندوں کی شناخت اور تلاش کیلئے ایک اہم اثاثہ تھا۔

ذرائع نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تفصیلات اور ان کے ترکی میں ہونے کے دعویٰ کی تصدیق نہیں کی۔

احسان اللہ احسان پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے ایسٹر 2016ء کے موقع پر لاہور کے پارک میں دھماکے اور ملالہ یوسف زئی پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔

احسان اللہ احسان نے 2017ء میں پاکستانی انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جس کے بعد ان کا ایک انٹرویو بھی ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ شدت پسندوں کیخلاف لڑائی میں احسان نے اہم اور خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Ehsanullah Ehsan, TALIBAN, TTP, PAKISTAN, ESCAPE, TURKEY, AUDIO MESSAGE, AFGHANISTAN, US
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube